غوطہ میں یومیہ 5گھنٹے جنگ بندی کی روسی تجویز

ماسکو، 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج غوطہ میں باغیوں کے قبضہ والے علاقے میں ہر روز پانچ گھنٹے تک جنگ بندی پر عمل کرتے ہوئے حملے نہیں کرے گی۔انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ محدود جنگ بندی منگل سے شروع ہو جائے گی۔اس کا مقصد جنگ میں پھنسے ہوئے شہریوں کو باغیوں کے قبضہ والے علاقے سے نکالنا ہے ۔ آرآئی اے نیوز ایجنسی نے شام میں روس کی نگرانی مرکز کے سربراہ میجر جنرل یوری یوو توشینکو کے حوالہ سے بتایا کہ باغیوں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔اس کی نگرانی کے مرکز شامی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقے سے بیمار اور زخمیوں کو باہر نکالنے کے کام میں مصروف ہے ۔ قابل غور ہے کہ اس سے پہلے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 دنوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

مشرقی غوطہ میں 48گھنٹوں کے دوران 30ہلاک:اقوام متحدہ
جنیوا، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج کی جانب سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران دمشق کے قریب مشرقی غوطہ میں باغیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ۔اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کی دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ترجمان لنڈا ٹام نے ای میل کے ذریعے اس بات کی جانکاری دی۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ حالات بہتر ہوتے ہی مشرقی غوطہ کے کئی علاقوں میں ریلیف اور طبی ا مداد سے متعلق کام شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔