ملک میں رمضان کے دوران ووٹنگ کے تاریخوں کو لیکر ابھی تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ اب دوسری افواہوں کا بازارگرم ہوچکا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پرمسلم خواتین کو انتخابی نتائیج سے پہل عید کی خریدی کرنےمشورہ دیاجارہاہے۔ پولیس نے ان افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک کے گروپس میں ایک میسج وائرہورہاہے۔ جس میں عوام سے کہا جارہاہے کہ 23 مئی سے قبل عید کی خرید وفروخت کرلیں ۔
ملک کے مختلف شہروں جیسے دہلی، پٹنہ، لکھنؤ، ممبئی ، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، اورنگ آباد، مالیگاؤں اورآکولہ میں عید الفطر کےلئے مارکٹ میں رونق بڑھتی، افواہوں کے بازار گرم ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر23 مئی کوآنے والے انتخابی نتائیج کو لے کرایک پوسٹ وائرل کی جارہی ہے۔
پوسٹ میں مسلمانوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ جلد از جلد عید کی خریدے مکمل کرلے اور 23 مئی کو خواتین کو بازاروں میں نہ آنے دیں۔ پوسٹ کے مطابق نتائج کو لیکرفرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔ واٹس ایپ پرایک میسج وائرل ہورہاہے اردو میں زبان میں لکھا گیا وہ میسج کیاہے آپ بھی پڑھیں.
دوسری جانب سماجی کارکنان اور پولیس نے اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ مہاراشٹرکے شہر آکولہ پولیس کی جانب سے پیس کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہےاور شہر میں امن وقانون کی صورت حال کو مزید مستحکم بنانے کی گزارش کی گئی۔ آپ کو بتادیں کہ انتخابات اور رمضان کو لیکرپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی پوسٹ وائرل کرنے سے پولیس انتظامیہ کو امن وقانون نافذ کرنے پریشانی کا سامان کرنا پڑسکتا ہے۔ یہی وجہ کہ انتظامیہ سوشل میڈیا پرسختی سے نظر بنائے ہوئے ہیں
https://m.facebook.com/mohdahmed.junaid/posts/1223718724468609
You must be logged in to post a comment.