عید الفطر کے موقع پر یوکے کی وزیر اعظم تھریسا مئی کا عوام کو پیغام۔ ویڈیو

لندن۔ وزیر اعظم یوکے تھریسا مئی نے عید کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ایک ماہ کے روزوں کے بعد بالاخر عید کا دن آیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=GvgeHR4NzYI

عید الفطر کے موقع پر منائے جانے والی خوشیوں کا بھی انہوں نے ذکر کیا ۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر مسلم کمیونٹی کے لوگ اپنے گھر والوں ‘ دوست احباب اور پڑوسیوں سے ملاقات کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خوشیاں بانٹتے ہیں ۔ او ریہ وقت روحانی تازگی حاصل کرنے کا ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ موقع ہے کہ غریبوں کی مدد کریں اور آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہے اس کے لئے شکر ادا کریں‘‘۔

انہوں نے مسلمانوں کے گرانقد ر تعاون پر کہاکہ ’’ برطانیہ کے تین ملین مسلمانو ں نے اپنی کمیونٹی اور ملک کے کافی کچھ تعاون کیاہے‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=GvgeHR4NzYI

آخر میں انہوں نے ’ عید مبارک‘ بھی کہا