ممبئی:اگلے ماہ منعقد ہونے والی عید الاضحی کے موقع پر گاؤ رکشکوں کے تشدد کے پیش نظر ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست( پی ائی ایل) پر عدالت نے مہارشٹرا گورنمنٹ سے جواب طلب کیا ہے۔
شہر کے ایک ساکن شاداب پٹیل نے اس ڈر سے کہ گاؤ رکشکوں کا گروپ عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو ہراساں وپریشان کریگا ‘ ایک پی ائی ایل دائر کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس قسم کے گروپس سے نمٹنے کے لئے ہلپ لائن سنٹر بھی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پٹیشن میں ریاست حکومت کو ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات اٹھائے بالخصوص ان لوگوں کے لئے جومویشی منتقل کرتے ہیں انہیں ہجوم سے بچانے کاکام کیاجائے ۔ جسٹس بی آر گاوائی او رایم ایس کارنیک کی بنچ نے آ ج حکومت کہاکہ اس معاملے میں وہ اندرون دوہفتہ ایک حلف نامہ داخل کرے ۔
پی ائی ایل میں کہاگیاہے کہ’’ گاؤ رکشک گروپ اپنے ہاتھ میں قانون لے رہے ہیں۔ انہوں نے دھمکی ہے کہ وہ بیف کے نام پر فساد جیسے حالات پیدا کردیں گے‘‘۔ پی ائی ایل میں مطالبہ کیاگی اہے کہ ریاستی حکومت 24گھنٹے ہلپ لائن سرویس فراہم کرے تاکہ گاؤ رکشہ کے نام پر آزادی کے ساتھ تشدد برپا کرتے پھر رہے گاؤ رکشکوں پرغیرقانونی حرکتوں پر نظر رکھی جاسکتے ‘‘۔
درخواست میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہرپولیس اسٹیشن میں گاؤ رکشکوں کے گروپ کی ایک فہرست موجو درہے اور وہ اس کی ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ‘‘