عوامی مقامات پر پانی کی بوتلیں مقرر قیمت سے زیادہ بھی فروخت کرنا غیرقانونی قراردیاگیا

نئی دہلی: شاپنگ مال ‘ ملٹی پلیکس‘ ائیر پورٹ اور ریسٹورنٹ میں پیکیجڈ منرل پانی کی فروخت کی قیمتیں مختلف ہیں جو 20روپئے سے لیکر150تک بھی فی بوتل فروخت کی جاتی ہیں۔

فوڈ اینڈ کنزیومر افیرس منسٹر رام ولا س پاسوا نے منگل کے روز ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ کنزیومر فورم جو ان کی وزارت کے تحت آتے ہے کہ پاس متعدد شکایتیں وصول ہوئی ہیں جومنرل واٹر کی بوتلوں کے متعلق مقررہ قیمت سے زیادہ پیسے وصولنے کے متعلق ہے۔

انہوں نے اس عمل کوغیرقانونی قراردیا ہے۔انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ اس قسم کی سرگرمیو ں میں ملوث پائے جانے والوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیاجائے گا بلکہ کیس کی نوعیت کے حساب سے ملزم کو جیل کی سزاء بھی سنائی جائے گی۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ منرو پانی کی بوتلیں ائیر پورٹس‘ ہوٹل او رمالس میں ایک ہی قیمت پر ملیں گی‘‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ منرو پانی کی بوتلیں ائیر پورٹس‘ ہوٹل او رمالس میں ایک ہی قیمت پر ملیں گی‘‘۔پچھلے سال اکٹوبر میں بھی پسوان نے کہاتھا کے پیکیجڈ پانی اور سافٹ ڈرانکس بشمول ائیرپورٹ ‘ ملٹی پلیکس ‘ ہوٹلس پر ایم آر پی کے تحت ہی ملیں گی اور اسکی خلا ف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیاجائے گا۔

پسوان نے کہاتھا کہ ’’ ایم آر پی سے زیادہ قیمت پر فروخت قانون کی خلا ف ورزی ہے ۔

اس کے باوجود ہم ائیرپورٹ‘ ملٹی پلیکس او رہوٹلس میں دیکھ رہے ہیں کہ مذکورہ پانی ایم آر پی سے زیادہ قیمت پرفروخت کیاجارہا ہے۔ اس کی روک تھا م ضروری ہے‘‘۔