…… : تلنگانہ نظم و نسق میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں : ……
مشرف علی فاروقی ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی، نوین متل کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن،کئی سینئر عہدیداروں کو غیر اہم ڈپارٹمنٹ
حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نظم و نسق میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے29 آئی اے ایس عہدیداروں کو تبادلے کئے ہیں۔کئی سینئر عہدیداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں غیر اہم محکمہ جات میں تعینات کیا گیا۔ سید عمر جلیل سکریٹری اقلیتی بہبود کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وقارآباد مقرر کیا گیا۔ وہ ایم رگھونندن راؤ سے اس عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ ایم دانا کشور ( آئی اے ایس) منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو سکریٹری اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ سید عمر جلیل نے اقلیتی بہبود کے سکریٹری کی حیثیت سے چار سال مکمل کئے۔ راجیشور تیواری اسپیشل چیف سکریٹری ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کا تبادلہ کرکے اسپیشل چیف سکریٹری ریونیو، رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس مقرر کیا گیا بجائے بی آر مینا ( آئی اے ایس) متبدلہ۔ شریمتی اے شانتی کماری ( آئی اے ایس ) کو پرنسپال سکریٹری ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا اور وہ پرنسپال سکریٹری برائے چیف منسٹر اور سی ای او انڈسٹری چیزنگ سیل کے عہدوں پر برقرار رہیں گی۔ پراوین کمار ( آئی اے ایس ) ریزیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی کا تبادلہ کرکے پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق مقرر کیا گیا بجائے نوین متل متبدلہ۔ نوین متل ( آئی اے ایس ) کو تبادلہ کے بعد کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن و ٹیکنیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا بجائے شریمتی اے وانی پرساد ( آئی اے ایس)۔ جی اشوک کمار پرنسپال سکریٹری بی سی ویلفیر کا تبادلہ کرکے ریزیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا۔ آر وی چندرا ودن ( آئی اے ایس ) کمشنر پروہبیشن اینڈ اکسائیز کا تبادلہ کرکے کمشنر و سکریٹری ریونیو ڈیزاسٹر مینجمنٹ مقرر کیا گیا۔ سومیش کمار ( آئی اے ایس ) پرنسپال سکریٹری ریونیو ( کمرشیل ٹیکسیس اینڈ ایکسائیز ) کو کمشنر پروبیشن و ایکسائیز کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ سندیپ کمار سلطانیہ ( آئی اے ایس ) سکریٹری فینانس ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرکے سکریٹری AHDD&F مقرر کیا گیا۔ شریمتی انیتا راجندرا ( آئی اے ایس ) سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرکے کمشنر بی سی ویلفیر و سکریٹری بی سی کمیشن مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چنگٹو ( آئی اے ایس ) منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا بجائے آر لکشمن ( آئی آر ایس )۔ ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ شریمتی واکٹی کرونا ( آئی اے ایس ) ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کا تبادلہ کرکے ڈائرکٹر لینڈ اڈمنسٹریشن دفتر سی سی ایل اے مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر کے ایلم برتی ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سکریٹری اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن مقرر کیا گیا۔ ایم چمپا لال ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا جوائنٹ سکریٹری ہوم ( سینک ویلفیر ) مقرر کیا گیا۔ ایم آر ایم راؤ ( آئی اے ایس ) جوائنٹ سکریٹری پنچایت راج رورل ڈیولپمنٹ کا تبادلہ کرکے کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی اے سری دیوا سینا( آئی اے ایس ) کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنگاؤں کا تبادلہ کرکے کلکٹر پیدا پلی مقرر کیا گیا بجائے آر وی کرنن۔ شریمتی انیتا رامچندرن ( آئی اے ایس ) کلکٹر یادادری بھونگیر کو کلکٹر جنگاؤں کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ اے مرلی ( آئی اے ایس ) کلکٹر جئے شنکر بھوپال پلی کا تبادلہ کرکے ڈائرکٹر اسٹیٹ آرکائیوز مقرر کیا گیا۔ شریمتی بھارتی ہولیکیری ( آئی اے ایس ) کلکٹر میدک کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا بجائے مانک راج ( آئی اے ایس ) ڈاکٹر پریتی مینا ( آئی اے ایس ) کلکٹر محبوب آباد کا تبادلہ کرکے ڈائرکٹر ایڈس کنٹرول سوسائٹی مقرر کیا گیا۔ کے شیوا کمار نائیڈو ( آئی اے ایس ) جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محبوب نگر کا تبادلہ کرکے سکریٹری اسٹیٹ پلاننگ بورڈ مقرر کیا گیا۔ کے کالی چرن سدام راؤ ( آئی اے ایس ) سکریٹری سی سی ایل اے کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا۔ مس سکتا پٹنائیک ( آئی اے ایس ) سب کلکٹر بودھن نظام آباد ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا۔ محمد مشرف علی فاروقی سب کلکٹر مٹ پلی جگتیال کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا۔ انوراگ جینتی ( آئی اے ایس ) کو سب کلکٹر بودھن نظام آباد مقرر کیا گیا۔ گوتم پترو ( آئی اے ایس ) کو سب کلکٹر مٹ پلی جگتیال مقرر کیا گیا۔ مس پامیلا سدپتی ( آئی اے ایس ) کو سب کلکٹر بھدراچلم بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع مقرر کیا گیا۔ راہول راج ( آئی اے ایس ) کو سب کلکٹر بیلم پلی منچریال مقرر کیا گیا۔ سریش چندا ( آئی اے ایس ) اسپیشل چیف سکریٹری AHDD&Fکا تبادلہ کرکے ممبر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ فینانس کمیشن مقرر کیا گیا۔ بی آر مینا ( آئی اے ایس) اسپیشل چیف سکریٹری ریونیو کا تبادلہ کرکے سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ ایس ٹی ایس سی کمیشن مقرر کیا گیا۔