اُردو میں حلف لینے والے کونسلر کی پٹائی‘ ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ بھی دھکامکی
علی گڑھ۔ مقامی مئیر کی حلف برداری تقریب کے دوران بی ایس پی کے کونسلر مشرف حسین کے اُردو میں حلف لینے پر بی جے پی کے ارکان چراغ پا ہوگئے۔ بی جے پی کے ممبر اسمبلی سنجیو راجا نے کونسلر کو پیچھے کھینچا لیا۔ اس کے بعد بی جے پی کونسلروں نے کونسلر مشرف حسین کی پٹائی کردی۔
ڈی ایم اور ایس ایس نے کسی طرح بچاؤ کرکے کونسلر کو نکالا ۔ کشیدگی کے دوران مئیر محمد فرقان احمد کوگاڑی میں بیٹھاکر کسی طرح سح نکالاگیا۔ شر پسندوں نے ان کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کردیا۔بی جے پی ارکان کور وکنے پر افسران کے پسینے چھوٹ گئے۔
خیال رہے کہ علی گڑھ میں بی ایس پی کے محمد فرقان نے الیکشن جیتا تھا۔ان کے جیتنے کے بعد حلف لینے کااعلان کردیاتھا۔ منگل کو کرشنا نجلی میں میئر محمد فرقان کو کمشنر سبھاش چندر شرما نے ہندی میں حلف دلایا۔اس کے بعد میئر محمد فرقان بھی ہندی میں کونسلروں کو حلف دلانے لگے۔
ایک ساتھ پندرہ کونسلر تھے‘ انہیں میں سے مشرف حسین ہاتھ میں پرچہ لے کر اُرد و میں حلف لینے لگے۔ اس اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ممبر اسمبلی سنجیو راجا نے کونسلر کو بیچ میں روکا۔ جب وہ نہیں مانے تو بی جے پی کونسلروں نے مشرف حسین کو کھینچ لیا۔
بی جے پی کونسلر بھارت ماتا کی جئے ‘ وندے ماترم‘ او رجئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے۔پولیس نے حالات کے پیش نظر کونسلر کو گھیرے میں لے کر باہر نکالا۔باہر آتے ہی بی جے پی کونسلروں نے مشرف حسین کی پٹائی کرنے لگے۔بی ایس پی کے سینئر لیڈرضمیراللہ خان بچانے کے لئے آگے ائے تو ان کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوگئی۔
الزام ہے کہ ضمیراللہ خان نے کونسلر سورج ماہور کے بھائی منوج ماہور کو نازیبا الفاظ کئے اور نوجوانوں سے پٹوادیا۔ منوج نے ضمیر اللہ خان کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ ادھر کمشنر سبھاش چندرشرما نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ جلد از جلد مئیر کو گاڑی میں بیٹھاکر نکالو۔
وہ گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے تو بی جے پی لیڈر منیش رائے ‘ کونسلر ہیمنت گپتا سمیت کئی لوگ گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔