نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن کو فاتح ہونے کے بعد چیرمن سراج الدین قریشی نے مبارکباد پیش کی
نئی دہلی۔گذشتہ شب انڈیا کے اسلامک کلچرل سینٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن محمد فرقان کو علی گڑھ کے چیرمن کے الیکشن میں کامیاب ہونے پر استقبالیہ دیا گیا۔سراج الدین قریشی نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں کہاکہ یوپی میں جس طرح کی انتخابی مہم چل رہی تھی اس میں محمدفرقان نے بہت ہی صبر وضبط او رہوشمندی سے کام لیا اورعلی گڑھ کے تمام طبقات نے ان کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرادیا۔
حالانکہ علی گڑھ کارپوریشن کی کارپوریٹر 70میں سے 35نشستوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے لیکن میئر کے عہدہ پر علی گڑھ کے لوگوں نے محمد فرقان کو ووٹ دیا۔سراج الدین قریشی نے کہاکہ آج بھی لوگ صاف ستھری شبیہ کے لوگوں کو ووٹ دینا چاہتے ہیں اور کسی طرح کی سیاسی مہم سے متاثر نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ ایسی مخالف ہوا میں بھی محمد فرقان کی کامیابی ان کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے ۔ واضح رہے کہ محمد فرقان بی ایس پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ نومنتخب میئر محمد فرقان نے کہاکہ مجھ پر بہت بار حملے ہوئے لیکن میں نے اپنی سطح سے نیچے گرکر جواب نہیں دیا۔
انہو ں نے ایسے ماحول میں شرافت کے ساتھ الیکشن میں کامیاب ہوناکوئی آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک چینل نے انہیں ایک مقام پر بلایا جہاں پہلے سے موجودشر پسند دوں نے ان پر حملہ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی لوگوں نے لوہنے کے دستانے پہن رکھے تھے جن سے ان کے پیٹ پر حملہ کیاگیا۔ انہوں نے علی گڑھ انتظامیہ کی تعریف کی اور کہاکہ حکومت کی طرف سے سخت دباؤ کے باوجود انتظامیہ نے ان کا تعاون کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی مقاما ت انہوں نے ووٹوں کی گنتی میں گڑ بڑی کو پکڑا اور انتظامیہ کو دیکھا یا۔انہوں نے دعوی کیا کہ میرے نام پر پڑنے والے کئی ہزار ووٹ دوسرے امیدوار ے نام پر کردگئے گئے ۔ اس موقع پر ائی ائی سی سی کے ٹرسٹیز نے بھی ان کو مبارکباد دی۔ ایس ایم خان‘ ابرار احمد‘ احمد رضا‘ شرافت اللہ‘ محمد شمیم‘ مشتاق احمد ایڈوکیٹ او ر کئی دیگر شخصیات نے بھی تقریر یں کیں۔ پروگرام کا آغاز قاری حفظ الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔