الہ آبا د۔ ۱۵ جنوری سے شروع ہوے حیدر آباد کے کنبھ میلے میں اب تک ۲ کڑوڑ لوگ عقیدت مند آچکے ہیں اور ہر دن ہزاروں لوگوں کہ آمد کا سلسلہ جاری ہے ، قابل فخر بات یہ ہے کہ اے یم یو کے ۲۱ لوگوں پر مشتمل ٹیم نے وہاں پر مفت طبی کیمپ کھول دیا ہے جو انکا علاج کر کے مفت میں انہیں دواییں بھی تقسیم کر رہی ہے ، اور وہاں پر ہر طرح کے مریض آ کر اپنا طبی ٹسٹ کروا رہیں ہیں انکا کہنا ہے کہ وہا ں پر دل کے مریض سے لے کرشوگر کے مریض اور ہر چھوٹے بڑے مریض کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جب یہ ٹیم اس میلے میں پہونچ رہے تھے تو وہاں پر موجود لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا، یہ ٹیم دن کے پورے ۲۴ گھنٹے کام کر رہی ہے میلے میں موجود آدمی کسی بھی وقت کیمپ میں آسکتا ہے، اور وہاں کے سادھو سنت انکے اس کام کی بہت تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں مبارکبادیاں بھی دے رہے ، اس موقع پر وہاں موجود ایک سادہو نے ایک خاتون ڈاکٹر شادمہ شاہین کو بھگوت گیتا بھی دی ۔
سیاست نیوز