علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشیدگی عروج پر

طلبہ کے احتجاجی جلوس کو پولیس نے ناکام بنادیا
علیگڑھ (یوپی )۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کو ضلع کلکٹریٹ تک جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہ جناح کی تصویر مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے دفتر میں آویزاں کرنے کی تائید میں جلوس نکالنا چاہتے تھے۔ دریں اثناء وائس چانسلر یونیورسٹی میں طلبہ سے اپیل کی ہیکہ وہ حصول تعلیم کیلئے واپس آجائیں۔ اساتذہ اور یونیورسٹی کا غیرتدریسی عملہ نے طلبہ کو باب سید گیٹ سے کلکٹریٹ تک انسانی زنجیر بنانے سے روکا تھا لیکن ان کے احتجاج کی بناء پر پولیس کو مداخلت پر مجبور ہونا پڑا۔ انتہاء پسند دائیں بازو کے گروپس نے یونیورسٹی کے احاطہ میںداخل ہوکر 2 مئی کو گڑبڑ کی تھی جس کے بعد یونیورسٹی کے احاطہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور انہوں نے کلکٹریٹ تک جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پولیس نے واضح کردیا کہ انہیں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کشیدگی کا آغاز گذشتہ ہفتہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کے بانی پاکستان محمد جناح کی تصویر طلبہ یونین کے دفتر کی دیوار پر آوازیں کرنے پر اعتراض کے بعد ہوا تھا۔