سری نگر : سری نگر کے صنعتی نگر علاقہ میں واقع کشمیری مزاحمتی قائد شبیر شاہ کے گھر عید کا سما ں چھا گیا ہے ۔ان کی لڑکی سماشاہ نے سما شاہ نے
سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے تحت بارہویں جماعت کا امتحان میں ۹۹؍ فیصد نمبر سے کامیاب ہوکر ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس اپنے موبائیل پر مسلسل مبارکبادیوں کے پیغامات موصول کر رہی ہیں ۔
شبیر شاہ کو گذشتہ سال ۲۶؍ جولائی کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہل کار ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئے تھے ۔وہ فی الوقت دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں ۔شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بد عنوانی کے ذریعہ پیسہ حاصل کرکے کشمیر میں جاری ہندمخالف تحریک کو فنڈ کیا ہے ۔
اس کے پورے ایک سال بعد ان کی لڑکی کے امتحان کا نتیجہ آیا جس میں انہوں نے ۵۰۰؍ میں سے ۴۸۹؍ نمبر حاصل کئے ہیں۔اس پر سما نے کہا کہ میرا رزلٹ آنے پر مجھے خوشی ہے ۔او ردنیابھر سے مجھے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔ان میں کئی ہندو بھی شامل ہیں ۔
اورمیں بہت جلد بابا سے ملنے جانے والی ہوں او رانہیں بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے چاہنے والے کشمیر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں ۔‘‘کشمیر کے وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سماشبیر کو ۱۲؍ویں جماعت میں کامیاب ہونے پر مبارک ۔
ان کی سخت محنت او رعز م نے اسے ناساز گار حالات کے باوجود کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ۔وہ ہماری ریاست کی نوجوان نسل کے لئے ایک بہترین مثال ہے ۔ ‘‘