سری نگر۔پلوامہ ضلع او رسری نگر کے کچھ حصوں میں پیر کے روز پابندیوں کی وجہہ سے کنٹونمنٹ تک ہونے والا علیحدگی پسندوں کی مخالف مارچ ناکام رہی۔یہ احتجاجی مارچ ایک مدبھیڑ کے دوران سات کشمیری شہریوں کی حفاظتی دستوں کی فائرینگ میں ہلاکت کے خلاف منعقد کیاگیاتھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ شہر میں دوکانیں ‘ پٹرول پمپ اور دیگر کاروباری ادارے مجموعی طور پر بند رہے۔
چینا ر کیمپس ہیڈکوارٹر تک جانے والے سڑک کو بند کردیاگیاتھا اور پلوامہ ضلع تا سری نگر کے اٹھ تھانہ علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاتھا ۔
سری نگر میں موبائیل اور انٹرنٹ سروسس بھی بند کردی گئیں تھیں۔