عصری ہندوستان: بی جے پی منسٹر فون پر بات کرنے کے لئے جھاڑ پر چڑ گئے‘ ویڈیو ہوا وائیرل

بیکانیر: ایک طرف تو’ عصری انڈیا‘ پر زوردیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب بنیادی ضرورتیں جیسے برقی ‘ موبائیل نٹ ورک ملک کے مختلف دیہی علاقو ں میں دستیاب نہیں ہے۔ ایک عام آدمی ایسے مسائل سے روز متاثر ہورہا ہے۔

اتوار کے روز ریاستی وزیر برائے فینانس ارجن میگھوال کو بھی ایسے ہی مسلئے سے دوچارہونا پڑا جبکہ وہ اپنے ہی پارلیمانی حلقہ میں تھے ’ میگھوا ل راجستھان کے بیکانیر ضلع سے بارہ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈھولیہ گاؤں کے دورے پر تھے۔دورے کے موقع پر گاؤں والوں نے انہیں اپنے مسائل سنائے اور کہاکہ عہدیدارپر ان کی ان دیکھی کا الزام لگایا۔

جب میگھوال نے عہدیدار کو موقع پر سے ہی فون کیا تب نٹ ورک نہیں لگ رہاتھاجس کی وجہہ سے ان کی عہدیداروں سے بات نہیں ہوپائی۔ گاؤں والوں نے کہاکہ ہر روز یہ یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔گاؤں والوں نے منسٹر کو اس کا اعلاج بھی بتایا اور کہاکہ اگر آپ کسی جھاڑ پر چڑ کر فون ملائیں گے تو نٹ ورک مل جائے گا۔

فوری طور پر منسٹر کے لئے ایک سیڑھی کا انتظام کیاگیاجس کے بعد اس کا سل فون نٹ ورک ائیریہ میں آگیا۔ انہوں نے مذکورہ عہدیدار سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں شکایت کے متعلق بتایا۔ منسٹر کے جھاڑ پر چڑ کر فون پر بات کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوا ۔

افسر سے بات کرنے کے بعد میگھوال نے 13لاکھ روپئے کی لاگت سے گاؤں میں آر او پلانٹ لگانے اور بی ایس این ایل کے علاوہ دیگر سل فون ٹاؤرس نصب کرانے کا بھی اعلان کیا۔