سورت:آج یہاں کی ایک مقامی عدالت نے پٹیل کوٹہ تحریک کے لیڈر ہاردیک پٹیل کو عدالت کے خلاف دوسری مرتبہ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایک ضمانتی ورانٹ جاری کیا ہے۔
عدالت شہر میں ہاردیک کے خلاف غداری مقدمہ درج کرنے کے متعلق بھی غور کررہی ہے۔ہاردیک کے وکیل یشونت سنہا والا نے کہاکہ وہ عدالت میں حاضرنہیں ہوسکتے کیو ں انہیں ضلع راج کورٹ میں پتاداھاری کورٹ میں کسی مقدمہ کے سلسلے میں پیش ہونا تھا ۔
تاہم وکیل استغاثہ نایان سکھ دیو والا نے اسرار پر عدالت نے ورانٹ جاری کردیا‘ او رکہاکہ پٹیل کوٹہ لیڈرنے چہارشنبہ کے روز بھی جواز پیش کیاتھا اور انہیں آج عدالت میں حاضر ہونا تھا۔
ان کے وکیل نے کہاکہ ہاردیک کو اب اپنے قریب کے کسی بھی پولیس اسٹیشن میں5,000روپئے ادا کرنے کے بعد ضمانت لینے ہوگی۔مقدمہ کی اگلی سنوائی کے لئے 10مارچ کی تاریخ مقر ر کی گئی ہے۔
ہاردیک پٹیل جو فی الحال ضمانت پر باہر ہیں انہیں اکٹوبر2015میں غداری کے ایک مقدمہ میں گرفتار کیاگیا تھا
انہوں نے اپنے ساتھی کارکنوں کو خودکشی کرنے کے بجائے پولیس والوں کو قتل کرنے کے لئے اکسایا تھا۔وہ احمدآباد میں بھی غداری کے مقدمہ کا سامنا کرنا کررہے ہیں۔