ممبئی: مہارشٹرا میں آج لوک سبھا انتخابات کے دن بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ آج ملک کے نو ریاستوں میں رائے دہی ہے۔ پرینکا چوپڑہ، عامر خا ن او ران کی اہلیہ کرن راؤ، کنگنا راناوت سمیت کئی اسٹارس نے وو ٹ کا استعمال کیا۔ پرینکا چوپڑہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہر ایک ووٹ ایک آواز ہے جس کو شما ر کیا جائے گا۔ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ووٹ ڈالنے کے بعد لکھا کہ ووٹ ہمارا حق ہے، اسے ہمیں استعمال کرنا چاہئے۔ ملک کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے، ہم اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ووٹ کا استعمال کریں۔
بالی ووڈ حسین اداکارہ ریکھا نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کا سوٹ اور کالے رنگ کی عینک پہنی تھی۔ نغمہ نگار جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر نے بھی ووٹ ڈالا۔ ان کے علاوہ انوپم کھیر، پریش راول، ٹائیگر شراف،کاجول، اجئے دیوگن اور ارمیلا ماتونڈکر نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
You must be logged in to post a comment.