عامر خاں اور اہلیہ سوائن فلو سے متاثر

ممبئی ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار عامر خاں اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ اس جوڑے نے پونے میں ستیمے جئتے واٹر کپ تقریب کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وائرس سے اپنی جدوجہد کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ ایک سال تک ہم نے سوائن فلو کا سامنا کیا اور اب ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اس وائرس کو شکست دیدی ہے ۔ مہاراشٹرا میں اب تک سوائن فلو سے 3500 افراد متاثر ہوئے۔