عالمی رہنماؤں کی عید الاضحی پر مسلمانوں کو مبارکباد۔ 

سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات‘ سمیت خلیجی ریاستوں افغانستان او ریوروپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
ٹورنٹو۔ کینڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو‘ لندن کے میئر صادق خان سمیت مختلف شخصیات نے دنیا بھر میں موجودہ مسلمانوں کو عید الاضحی پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیڈ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کناڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہاکہ کناڈا سمیت دنیا بھر میں موجودتمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک ہو۔

انہوں نے کہاکہ عید الاضحی ایثار وقربانی اور ضرورت مندوں کی مدد کا پیغام دیتی ہے اور اس تہوار میں برادریاں ایک ساتھ پکوانوں کا تبالہ کرتی ہیں‘ عبادت کرتی ہیں اور زندگی میں حال نعمتوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

جسٹس ٹروڈو نے کہاکہ ہم سب کے لئے عید الاضحی ایک موقع ہے کہ ہم کناڈا کے مسلمانوں کو جان سکیں‘ جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو بھلاکر ایک ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیونے بھی مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیوپیغام میں انہو ں نے کہاکہ میں تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتاہوں ‘ یہ وقت دنیا بھر کے مسلمانوں عبادت کرتے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر مسلمان قربانی کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے ہیں اور حم دلی کی یہ مثال ہم سب کے لئے مثال ہیں۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو ایک بار پھر عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

ادھر لندن کے میئرپاکستانی نژاد صادق خان نے بھی مسلمانوں کو مذہبی تہوار پر مباک بنادی پیغام دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائیڈ ٹوئٹر کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھاکہ عید کی خوشیاں منانے والوں کو عید الاضحی مبارک ہو۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی جنرل سکریٹری آمنہ جے محمد بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی۔عید کی خوشیوں میں گھانہ سمیت دنیا بھر میں موجودمسلمانوں کو خوشیوں بھر ی عید کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں‘ افغانستان او یوروپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحی آج بھی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا ‘ ملیشیا سمیت مشرقی بعید کے دیگر ممالک میں بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی