ظفر خان کی بیوہ نے حکومت کے ایکس گریشیاء کو ٹھکرایہ‘ صاحب ثروت اصحاب سے اس خاندانی کی مالی مدد کی درخواست کی جاتی ہے

حیدرآباد۔راجستھان حکومت نے 53سالہ ظفر خان کے گھر والوں کو مالی امداد کی پیش کش کی جس کو میونسپل ورکرس نے اس لئے پیٹ کر ہلاک کردیا کیونکہ ظفرخان کھلی جگہ پرحاجت پوری کرنے والی خاتون کی تصوئیر کشی کرنے سے میونسپل ورکرس کو روک رہے تھے۔

جب مجالس مقامی کے عہدیدار کھلے میں حاجت پوری کرنے والی خاتون کی تصوئیرکشی کی کوشش کررہے تھے‘ ظفر خان نے اس سے سوال کیا کہ کیا وہ اسی حالت میں اپنی ماں ‘ بہن‘ بیٹی یا بیوی کی تصوئیر کشی کرنے کسی کو اجازت دیں گے؟ جس کے فوری بعد میونسپل ملازمین نے انہیں لات گھونسے اور لاٹھی سے پیٹا جس کے نتیجے میں ان کے موت واقع ہوگئی۔ظفر خان ان میں سے ایک ہیں جو بی جے پی کی برسراقتدار ریاستوں میں فرقہ پرست عناصر کے ہاتھوں اب ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم ظفر خان کے واقعہ میں وہ سرکاری عہدیداروں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔کچھ فرقہ پرست عناصر اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں باوجود اسکے میونسپل عہدیدار جس عورت کی تصوئیر کشی کی کوشش کررہے تھے وہ ہندو بھی تھی۔حملے کے بعد ظفر خان کے بھائی نے پرتاب گڑ کے میونسل کونسل کمشنر مسٹر اشوک جین اور چار دیگر عہدیداروں کے خلاف ایف ائی آر درج کرایا۔

تعجب کی بات تو یہ ہے پولیس نے میونسل عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر ساتھ میں سنگین دفعات کے تحت ظفر خان کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیاگیا۔ تاہم اب تک اس واقعہ میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ائی۔ظفر خان پی ائی ایم ایل کے ضلع صدر ہیں اور بگواسہ کاچی بستی میں رہتے تھے۔اس علاقے کی آبادی ہندواور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔جب محترمہ کویتا سراستو سے رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ مسٹر اجئے سکسینہ او رپیپلز یونین آف سیول لبرٹی( پی یو سی ایل) تنظیم کے دیگر لوگ ملزمین کی گرفتاری کے لئے دباؤ بنارہے ہیں۔

درایں اثناء وسنودھرا راجیہ سندھیاکی قیادت میں بی جے پی حکومت نے ظفر خان کی بیوہ کو 2لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کی پیش کش کی جس کو قبول کرنے سے انہوں نے انکار کردیا اور یہ کہاکہ ان کے شوہر کو قتل کرنے والوں کو مارنے کی انہیں اجازت دی گئی تو وہ 20لاکھ روپئے دیں گے۔ظفر خان ایک غریب مزدور پیشہ شخص تھے۔ وہ ایک چھوٹی کرانہ کی دوکان چلاتے تھے۔

ان کی دوبیٹیاں ہیں‘ جن میں سے ایک کی شادی ہوگئی ہے اور دوسری دسویں جماعت کی طالب علم ہے جو آگے پڑھائی کرنا چاہتی ہے۔ ظفر خان کی بیوہ کی بچی کے مستقبل کو لیکر کافی فکر مند ہیں۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے صاحب ثروت اصحاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ظفر خان کے گھر والوں کی ہر ممکن مالی امداد کریں۔

ظفر خان کے گھر والوں کے بینک اکاونٹ تفصیلات بھی یہا ں پر پیش کئے جارہے ہیں
Miss Shahbaj B
D/o Mr. Jafar Khan,
A/C: 666610510000412
IFSCode: BKID0006666
Bank of India, Branch: Pratapgarh.