پورٹ موریسبائی،28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاپوانیوگنی کے شمال مغربی جزیرے پر مسافربردار طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ طیارے کو مائیکرو نیزیا جزیرے کے ایئرپورٹ پر اترنا تھا، تاہم وہ ڈیڑھ سو فٹ آگے نکل گیا اور سمندر میں جا گرا۔غیرملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ میں موجود تمام 35 مسافر اور عملہ کے 12 اہلکار بال بال بچ گئے کیونکہ فوری طور پر چھوٹی کشتیوں کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا تھا اور تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔