نئی دہلی: لوک سبھا میں بی جے پی کے اراکین نے چہارشنبہ کے روزوزیراعظم نریندر کے اعلیٰ شان استقبال میں ’’ جئے شری رام ‘‘ اور مودی مودی ‘‘ کے نعرے لگائے۔
سابق رکن پارلیمنٹ بی وی این ریڈی کی موت پر اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کی تعزیت اور وقفہ سوالا ت کے آغازکے فوری بعد مودی وزیر پارلیمانی امور اننت کمار اور بی جے پی کے چیف وہپ راکیش سنگھ کے ہمراہ ایوان لوک سبھا میں داخل ہوئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے تقریبا دو منٹ تک ڈسک پر ہاتھ مارکر ایوان میں مودی کااستقبال کیا۔
ان میں سے کچھ نے ’’ جئے شری رام ‘‘ کے نعرے لگائے تو کچھ اراکان ’’ مودی مودی ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوتے ہوئے اترپردیش او راتراکھنڈ میں پارٹی کی بھاری کامیابی پر مودی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایوان میں وزیراعظم کچھ وقفہ کے لئے ہی رکے۔
بی جے پی اوراس کی ساتھی پارٹی اپنا دل نے اترپردیش میں321اوراتراکھنڈ میں57سیٹوں پربھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ پارٹی نے گوا اور منی پور میں بھی حکومت بنائی ہے