صیہب الیاسی کو عمر قید کی سزا۔سرکاری وکیل نے صہیب کو پھانسی کی سزادینے کی مانگ کی لیکن ٹی وی پروڈیوسر نے خود کو بے قصور بتایا

نئی دہلی۔ درالحکومت کی ایک نچلی عدالت نے بیوی کے قتل کے قصوروار سابق ٹی وی پروڈیوسر صہیب الیاسی کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔ دہلی میں کڑکڑڈوماعدالت نے صہیب کی بیوی انجو کے قتل کے جرم کی پاداش میں عمر قید کی سزاء سنائی۔ سرکاری وکیل نے اس مقدمہ میں قصور وار قراردئے گئے صہیب کو پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی لیکن انڈیاموسٹ وانٹیڈ جیسے پروگرام سے خبروں میں الے اس ٹی وی پروڈیوسر نے خود کو بے قصور بتایا۔

جنوری11سال2000کو صہیب کی بیوی انجو کی پرسرار حالت میں موت ہوگئی تھی۔ صہیب اور انجو 1989میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک ساتھ پڑھتے تھے تبھی دونوں کے درمیان عشق ہوگیا تھا۔ انجو کے گھر والوں نے اس رشتہ کی مخالفت کی تھی۔اس کے بعد دونوں لندن چلے گئے۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود صہیب اور انجو نے 1993میں لندن میں شادی کرلی۔صییب نے اپنے گناہکی جواسکرپٹ تیار کی وہ نہایت شاطرانہ تھی۔

اس نے اپنے گناہ او رگناہ کے نشانات کو اس قدر مٹایا کہ ایک مرتبہ تو اس کی کہانی پرسب کو یقین ہونے لگاتھا لیکن گھر والوں کی طرف سے ایف ائی آر درج کرانے کے بعد پولیس نے گہرائی سے جانچ کی تو اسکرپٹ جھوٹی ثابت ہوئی اور اسے بیوی کے قتل کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیا ۔

یاد رہے کہ 2000میں الیاسی کی بیوی انجوالیاسی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی جس پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔