نئی دہلی۔جنوبی اشیاء کو درپیش مسائل اور موضوعات پر منعقد ہونے والے تین روز ’’ ڈفیکلٹ ڈائیلاگ‘‘ اس مرتبہ ’ صنفی مساوات ‘ سبھی کے لئے مفید کے عنوان سے منعقد ہوں گے۔ اس کانفرنس میں پالیسی سازوں ‘ قومی اور بین الاقومی ماہرین ‘ سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ اہم شخصیات صنفی مساوات پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔
اس مرتبہ 9تا11فبروری تک منعقد ہونے والے ’’ڈفیکلٹ ڈائیلاگ‘ میں ہندوستان میں صنفی عدم مساوات کے مسئلہ اور اس کے حل کرنے کے امکانات پر غور خوص کیاجائے گا۔ فبروری9کو گووا یونیورسٹی آڈیٹوریم میں کانفرنس کا افتتاح گووا کی گورنر مردولا سنہا کے خطاب سے ہوگا۔
جبکہ آرگنائزر سرینا نرولا‘ گووا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ورن ساہی او رپروفیسر سارہ ہاکس بھی اپنے خیالات پیش کریں گے ۔ یہ کانفرنس یونیورسٹی کالج لندن‘ گووا یونیورسٹی ‘ انٹر نیشنل سنیٹر گوا اور برووکنگ انڈیا کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے ۔
جس میں بین الاقوامی ماہرین اور اہم شخصیات کے علاوہ مشہور فلم ساز پرکاش جھا‘ کیتن مہتا‘ اداکارہ نندیتا داس ‘ منیشا کوائرالا او ردیپا شاہی۔ سماجی کارکن لکشمی نارائنہ ترپاٹھی ‘ ورندا گروور‘ سیاست داں سلمان خورشید او رعارف محمد خان کے علاوہ مہارشٹرا کی پہلی ائی پی ایس میران چڈھا بوروانکر صنفی مساوات کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔