استنبول ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج کہاکہ ان کی صحت مختصر سی علالت کے بعد بہتر ہوچکی ہے ۔وہ استنبول میں نماز فجر کے دوران بیمار ہوکر گرپڑے تھے ۔ روزنامہ ’’حُریت‘‘ نے اردغان کے حوالے سے خبر شائع کی گئی ہے کہ انہیں مختصر سی علالت کے بعد آج صبح طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اردغان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بلڈ پریشر کی شکایت ہے جسے وہ ایک طویل عرصہ سے نظرانداز کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میری صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے ۔اردغان نے کہا کہ آج دوپہر انہوں نے استنبول کی ایک تقریب میں شرکت کی جو برسراقتدار پارٹی کی سالگرہ تھی۔