صدر بی جے پی امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ نے دی وائیرسے ایک سو کروڑ کا ہرجانہ طلب کریں گے۔ پیوش گوئل

نئی دہلی۔ اتوار کے روز دی وائیر کی ویب سائیڈ نے اپنے ارٹیکل میں انکشاف کیاتھا کہ پچھلے تین سالوں میں جب سے نریندر مودی وزیراعظم بنے تب سے صدر بی جے پی امیت شاہ کے بیٹے جئے امیت شاہ کے کاروبار میں بے مثال ترقی کی ہے ۔ اس انکشاف کے بعد سے مانو سیاسی حلقوں میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیاتھا ۔

ارٹیکل کی بنیاد پر ایک طرف اپوزیشن جماعتیں بی جے پی صدر امیت شاہ کو نشانہ بنانے رہے تھے وہیں پر بی جے پی قائدین پارٹی صدر امیت شاہ کے فرزند جئے امیت شاہ کے بچاؤ میں میدان میں اتر گئے۔ویب سائیڈ کے ارٹیکل پر وضاحت کرتے ہوئے اتوار کے روز ہی رات میں بی جے پی کے سینئر قائدین اور مرکزی وزیر پیوش گوئل میڈیاکے سامنے ائے او ر بتایا کہ دی وائیرکا یہ ارٹیکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔

انہو ں نے ویب سائیڈ پر شائع مضمون پر پیش کئے گئے صنعت کاروں کی تصوئیروں کا بھی اس موقع پر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان تصوئیروں کا مقصد بے بنیاد ارٹیکل کو مضبوط بنانا ہے۔

پیوش گوئل نے بتایاکہ صدر بی جے پی امیت شاہ تمام سوالات کا جواب اور حساب کتاب دینے کو تیار ہیں اور ایک ایک پائی کا حساب ان کے پاس مو جو د ہے۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ویب سائیڈ کے اس ارٹیکل میں پیوش گوئل کی جدید توانائی کے محکمہ کا بھی ذکر ہے۔

پیو ش گوئل کے کہاکہ ارٹیکل کے خلاف اجئے امیت شاہ عدالت سے رجوع ہونگے اور ایک سو کروڑ روپئے کے ہرجانہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ویب سائیڈ اس کے مالک ‘ ایڈیٹر ‘ او ر ارٹیکل کے مصنف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔