نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئنڈ نے ہفتہ کے روز ملک اور بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے نام پر عیدالاضحی کی مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔
Greetings to all my fellow citizens, especially to my Muslim brothers & sisters in India & abroad, on Idu’l Zuha #PresidentKovind
— President of India (@rashtrapatibhvn) September 2, 2017
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ’’ میں ان تمام ہندوستانی مسلمان بھائیو ں اور بہنو ں کے علاوہ غیر مقیم بردارن وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
Best wishes on Id-ul-Zuha. May the spirit of harmony, brotherhood and togetherness be furthered in our society.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 2, 2017
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا مسلم بردارن وطن کو پیغام جاری کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں سماج میںآہنگی‘بھائی چارہ اور اتحاد کے فروغ کے لئے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
ہرسال ساری دنیا میں عیدالاضحی کے مسلمان عقید ت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ عید الاضحی دذالحجہ کی 10تاریخ کو منائی جاتی ہے ۔ اسلامی کیلنڈر کی مناسبت سے یہ سال کا آخری مہینہ ہے جس میں مسلمانوں فریضہ حج کی ادائی بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر مسلمان سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔