شیوسینا ایم پی دوران سفر غائب

ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : شیوسینا ایم پی رویندر گائیکواڈ جنہیں تمام بڑی ایر لائنس کمپنیوں نے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی ۔ اس پر وہ بذریعہ ٹرین دہلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔ مگر آج ممبئی سنٹرل اسٹیشن پر وہ نہیں اترے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ دوران سفر ہی غائب ہوگئے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ وہ واپی اسٹیشن گجرات میں اتر گئے یا پھر عثمان آباد پہونچ گئے ہیں ۔ دہلی پولیس نے ان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے ۔۔