ممبئی:شینا بورا قتل واقعہ کی ملزم اندرانی مکھرجی او راس کے دیگر دوسوساتھیوں کے خلاف بائیکلہ جیل میں فساد برپا کرنے کا ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
بائیکلہ جیل کی ایک قیدی منجو لتا شیٹی جمعہ کے شب اس وقت ہلاک ہوگئی جب مبینہ طور جیل کے خاتون عملہ کی اہل کار نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔
مبینہ قتل کے بعد جیل عملے کے خلاف قیدیوں نے احتجاج کیا۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اندرانی نے بچوں کو انسانی ڈھال بناکر لڑنے کے لئے ساتھی قیدیو ں کو اکسایا تھا۔
بائیکلہ جیل میں ماں قیدیوں کے ساتھ چھ سال تک کے بچوں کو بھی رہنے کی اجازت ہے۔