شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کینیڈا میں

ٹورنٹو۔ 25 ستبر (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ مڈلٹن کینیڈاپہنچے جہاں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔پرنس ولیم کے اس دورہ میں بیوی کے علاوہ دونوں بچے  تین سالہ شہزادہ جارج اورسالہ شہزادی شارلٹ بھی شامل ہیں۔ پرنس ولیم پہلی بار اپنے بچوں کے ساتھ دورہ پر آئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ولیم اور ان کی بیوی کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں منعقد ہ ایک پروگرام میں شامل ہوں گے جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا۔شہزادہ ولیم اس سے قبل 2011میں کینیڈا کے دورے پر آئے تھے ۔ وہ اپنے اس دورہ کے دوران 30 سے زائد پروگراموں میں شامل ہوں گے ۔ ان کا یہ دورہ یکم اکتوبر کو ختم ہوگا۔کینیڈا دنیا کے اُن 17ممالک میں سے ایک ہے جن پر روایتی طور پر برطانیہ کے شاہی خاندان کی حکومت ہے ۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن حالانکہ برطانیہ کا ولیعہد جوڑا نہیں ہے تاہم شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔