شکست کاخوف۔ قابل اعترا ض حالت میں ہاردیک پٹیل مبینہ طور سے کمیرے میں قید۔ انتخابات کے دوران سی ڈی کا وائیرل ہونا بڑا سوال۔ویڈیو

احمد آباد۔گجرات میں انتخابی سرگرمیوں زور شور سے جاری ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام اعلی قائدین بشمول قومی صدر امیت شاہ جس کی آبائی ریاست گجرات ہے اور وہ یہاں پر کیمپ کئے ہوئے ۔ اس کے علاوہ پارٹی کے قومی قائدین گجرات بھر میں انتخابی مہم میں جڑے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی بھی نت نئے سیاسی حربوں کے ذریعہ عوام کو اپنی طرف راغب کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس بار گجرات کے انتخابات میں تین ایسے چہرے منظرعام پر ائیں جن کی مخالفت ریاست کی برسراقتدار بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرسکتی ہے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس ان تین چہروں جنھیں ہاردیک پٹیل‘ جگنیش میوانی اور الپیش ٹھاکر کے نام سے گجرات کی عوام جانتی ہے ریاست گجرات میں بی جے پی کو حاشیہ پر لانے کی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔

 

اسی دوران گجرات کے مقامی چیانلوں پر پیر کے روز ایک ویڈیو دیکھائی گئی جس میں 24سے پاٹیدار تحفظات کے لیڈر ہاردیک پٹیل قبل اعتراض حالات میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ہاردیک نے ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد صاف کردیا ہے کہ اس کے پس پردہ وہی لوگ ہیں جنھیں گجرات میں اپنی شکست کا خوف ستا رہا ہے۔

ہاردیک نے مزیدکہاکہ یہ وہ لوگ ہیں کبھی لڑکیوں کی جاسوسی کا بھی ان پر الزام لگا ہے۔

ہاردیک نے بتایا کہ ایسے بہت ساری سی ڈیز جو فرضی اور ایڈیڈ کی ہوئی ہیں آگے منظر عام پر ائیں گی مگر ہم اس سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں