شکاگو میں آتشزدگی کا واقعہ آٹھ افراد ہلاک ۔ چھ بچے شامل

شکاگو 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے بتایا کہ چکاگو کے ایک مضافاتی علاقوں میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میںچھ بچے بھی شامل ہیں۔ فائر کمشنر جوس سانٹیاگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے ۔آگ لگنے کی وجہ کا پتہ چلایا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ صبح 4 بجے آتش فرو عملہ کو ایک مکان کو طلب کیا گیا تھا جہاں آگ لگ گئی تھی ۔ کم از کم دو عمارتوں میں آگ پھیل گئی تھی ۔ شکاگو محکمہ فائر کے ترجمان لاری میرٹ نے کہا کہ جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک شیر خوار لڑکا بھی شامل ہے ۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔