شر پسندوں نے مغربی بنگال کے اسلام پور کا نام بدل دیا۔

کلکتہ۔ سرکاری دستاویزات میں درج مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پورکو نامعلوم لوگوں نے راتوں رات ایشور پور بنادیا۔ لوگوں کو اسو قت مزیدحیرانی ہوئی جب آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے اسکول‘ دفاتر اور گاڑیوں پر اسلام پوری کی جگہ ایشور پور لکھا ہوا ملا۔ آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں سرسوتی ششو مندر اور سرسوگی ودیا مندر کے بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھا ہوا ہے ۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اسکول کے پرنسپل کو بھی اس بات کی معلومات نہیں ہے کہ بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھ دیاگیاہے۔ اتنا ہی نہیں اسکول میں بچوں کو لانے لے جانے والی کیپ پر بھی نام بدل دیاگیا ہے ۔ حالانکہ اسکول کی سرکاری دستاویزات میں نام ابھی بھی اسلام پور ہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وی ایچ پی دفتر کے بورڈ پر بھی اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھ دیاگیا ہے۔ اس بارے میں وی ایچ پی کے ترجمان نے دعوی کیا کہ جگہ کا نام ایشور پور ہی ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے الہ آبد کا نام بدل کرپریاگ راج او رفیض آباد کانام تبدیل کرتے ہوئے ایودھیاکردیاتھا جس پر کافی تنازعہ ہوا مگر بی جے پی کی زیرقیادت حکومت ناقدین کو دورکنا کرکے ایک قدم او رآگے جاتے پوئے اب ایودھیامیں گوشت اور شراب پرپابندی لگانے کی تیاری کررہی ہے ۔

یو پی حکومت ایودھیا میں چودہ کوسی پریکرما کے آس پاس کے علاقے او رمتھرا میں بھگوان کرشنا کی جائے پیدائش کے آس پاس کے علاقے کو’ تیرتھ استھل‘ کے طور پر اعلان کرنے کے منصوبہ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خشوگی کے قتل کے فوری بعد قتل میں ملوث سعودی افسران میں سے ایک نے سعودی عرب میں اعلی افسر کو فون کیاتھا۔