جئے پور: پولیس نے اتوار کے روز کہاکہ ایک شرم ناک حرکت میں خانگی اسکول کی ایک ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر ایک 14سال کی لڑکی کو کپڑے اتارنے کے لئے مجبور کیا۔
نتھ دوارا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہپال سنگھ نے کہاکہ خاتون ٹیچر پر الزام ہے کہ اس نے ہفتہ کے روز ہوم ورک تکمیل نہ کرنے پر طلبہ کو مبینہ طورپر کپڑے اتارنے کو مجبورکیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اسی اسکول میں پڑھنے والے متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اپنے والدین کو اس کی شکایت پر جس پر ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ٹیچرکے خلاف ائی پی سی کے سیکشن 354کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جو انصاف برائے اطفال کا حصہ ہے۔
سنگھ نے کہاکہ ’’ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں‘‘ انہوں نے مزیدکہاکہ اب تک ٹیچر کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے۔