Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper

شراب کی بوتلوں پر کلمہ توحید پرنٹ کرنے کا معاملہ : جرمنی کی شراب بنانے والی کمپنی نے معافی مانگی

مئی 15, 2018 by Syed

برلن: جرمنی کے شہر منہا ئیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے بیئر کی خصوصی بوتلیں تیار کی تو ان ڈھکنوں پر سعودی عرب کے پرچم کا لوگو لگا دیا ۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کے احتجاج او رسوشل میڈیا پر زبر دست ہنگا مہ آرائی کے بعد کمپنی نے معافی مانگ لی ہے ۔

اطلاع کے مطابق جرمنی کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ۳۲؍ ٹیموں کے پرچم بیئر پر پرنٹ کئے تھے اوراس میں سعودی عرب کا پرچم بھی شامل تھا۔

جب یہ بوتلیں سامنے آئیں تو سعودی عرب کے پرچم کے حوالہ سے کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔متعدد لوگوں نے کمپنی کے خلاف شکایات درج کروائیں اور موقف اختیار کیا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

ساری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے تنقید اور احتجاج کے بعد آئش باؤم کمپنی نے ایک معافی نامہ جاری کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی یہ اشتہاری مہم ختم کردی ہے اور ۳۲؍ ممالک کے پرچموں والی بیئر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی گئی ہے ۔کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے ۔

کمپنی نے کہا کہ وہ ایسا گذشتہ برسوں سے کر رہی ہے کہ بیئر کے ڈھکنوں پر فٹ بال ورلڈکپ میں شامل ممالک کے پرچم چھاپے جاتے ہیں لیکن ۲۰۰۶ء کے بعد ایسا پہلی بار ہوا کہ سعودی عرب بھی اس مرحلہ تک پہنچا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب کا پر چم بھی پرنٹ کیا گیا تھا لیکن کمپنی اس کے مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے آگاہ نہیں تھی ۔

Categories Top Stories, دنیا Tags Apologies, Beer Company, Bottels, Garman, Saudi Logo
Copyright © 2025 Siasat Technologies Limited. All rights reseved.