سوشیل میڈیا پر فرضی ٹوئٹ‘ پوسٹ اور ویڈیوز ملک میں ہیجان انگیز کیفیت پیدا کررہے ہیں‘ ملک کے چاروں حصوں میں اس طرح کے فرضی پوسٹ ‘ خبریں او رٹوئٹس عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ او رٹوئٹر پر ایک ’’ٹرول گینگ‘‘ کافی سرگرم ہے جو کسی بے تکی بات کو ملک کی مشہور شخصیتوں سے منسوب کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کاکام کررہی ہے۔
کانگریس صدر راہول گاندھی سے لے کر شبانہ اعظمی تک ایسے کئی مشہور شخصتیں ہیں ‘ جنھیں ٹرول گینگ نے اپنا نشانہ بنایاہے۔
مگر فرضی خبروں ‘ ویڈیوز اور ٹوئٹس کا پردہ فاش کرنے والی ویب سائیڈ الاٹ نیوزکئی مرتبہ ایسے فرضی جانکاریوں کا خلاصہ کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچایا ہے۔ اس مرتبہ ٹرول گینگ کے نشانہ پر مشہور فلمی اداکارہ اور سماجی جہدکار شبانہ اعظمی ہیں۔
فیس بک پر ایک پوسٹ شبانہ اعظمی سے منسوب ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’’ ہندوستان اچھا ملک نہیں ہے کیونکہ یہاں پر مسلمان خوش نہیں ہیں‘‘۔
مگر اس طرح کا بیان شبانہ اعظمی نے دیا ہی نہیں ہے باوجود اسکے مذکورہ بیان کو اتنا وائیرل کردیاگیا ہے کہ سوشیل میڈیا صارفین اس بیان کو سچ سمجھنے لگے۔ یوتھ انڈیانامی فیس بک پیچ پر شبانہ اعظمی کا یہ بیان شیئر کیاگیا ہے جس کو11300مرتبہ دوبارہ شیئر کیاگیا اور 16000مرتبہ پر لائیک کیاگیا ۔
واضح رہے کہ اس پیج کے پچیس لاکھ فالورس ہیں۔ شبانہ اعظمی نے بھی اس پوسٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’میرے نام سے یہ جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے جبکہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہاہے۔
THIS IS PURE LIES being circulated in my name . Santosh Bhartiya agar aapki sahi identity hai tto prove kariye ye maine kahah kaha hai. Jhoot ki buniyaad par apni dukaan chalaane wale sharm karo !!! pic.twitter.com/g6KB3o4Tcb
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) July 13, 2018
شبانہ اعظمی نے پوسٹ کرنے والے سے مخاطب ہوکر کہاکہ ’’ سنتوش بھارتیہ اگر آپ کی شناخت سچ ہے تو یہ بات ثابت کروکہ یہ میں نے کہاں کھا ہے۔ جھوٹ کی بنیاد پر اپنی دوکان چلانے والے شرم کرو‘‘۔سیاسی ایجنڈہ کی بنیاد پر فلمی ستاروں کو سوشیل میڈیا پر نشانہ بنانا ایک معمول بن گیا ہے۔
الاٹ نیوزکی جانچ میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ شبانہ اعظمی کے نام سے منسوب پوسٹ جھوٹ پر مبنی ہے ۔
بشکریہ الاٹ نیوز
You must be logged in to post a comment.