نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے امیت شاہ کے بابائے قوم کے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل احترام تبصرے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے اب وزیر اعظم نریند رمودی اور بی جے پی صدر امیت شا ہ سے سرکاری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔
قبل ازیں امیت شاہ نے جمعہ کے روز ایک عوامی جلسے سے چھتیس گڑ میں خطاب کرتے ہوئے باپو کو ’’ چالاک بنیا‘‘ قراردیا تھا جس کی وجہہ سے قومی سطح پر ایک تنازع پیدا ہوگیاہے۔مہاتما گاندھی پر قابل اعتراض تبصرے کے جواب میں پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہاکہ ’’ ذات پات کی لڑائی میں ‘ بی جے پی نے یہاں تک بابائے قوم تک نہیں چھوڑا۔ اس سے برسراقتدار پارٹی اور اس کے صدر کا نظریہ ظاہر کرتا ہے۔
یہ لوگ ملک کو کہاں لے جائیں گے؟‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ہم امیت شاہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک‘مجاہدین آزاد ی کے گھر والوں اورہرشہری کے لئے معافی طلب کرتے ہیں جنھوں نے جنگ آزادی اور بابائے قوم کی توہین کی ہے‘‘۔بی جے پی صدر نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا کوئی نظریہ اورنہ ہی اصول تھے وہ آزادی کو یقینی بنانے کی ایک گاڑی تھی۔اس کے جواب میں رندیپ نے کہاکہ جو خود کواقتدار کاسودگر کہتے ہیں ‘ آج کہہ رہے ہیں کہ جنگ آزادی ایک کاروباری ماڈل تھا۔
مگر حقیقت میں آزادی سے قبل برٹش والوں نے آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا کو اسی پی وی ( گاڑی) کے طور پر استعمال کیاتاکہ ملک کی تقسیم عمل میں لائی جاسکے‘‘۔ کانگریس ترجمان نے کہاکہ ’’اسی طرح بی جے پی آج کچھ کاروپریٹس کے لئے ایس پی وی کاکام کررہی ہے اور ان کی کاروبار کا خیال رکھے ہوئے ہے‘‘