ممبئی۔برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کی شب شاہ رخ خان کے گرگاؤں والے ریڈ چلی پروڈکشن ہاوز میں2000اسکوائرفٹ پر جاری غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ ریڈ چیلی وی ایف ایکس افیسر گروگاؤں کی چوتھی منزل پر ایک کیفی ٹیرایا کی تعمیر کا غیر قانونی طریقے سے کام کیاجارہا تھا۔
#Mumbai: BMC demolished an illegal construction at Shah Rukh Khan’s Red Chillies VFX office in Goregaon yesterday. pic.twitter.com/0kyfln0bbZ
— ANI (@ANI) October 6, 2017
اس خبر کی توثیق میں ریڈ چیلیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ جائیداد کے مالک نہیں کرایہ دار ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ ریڈ چیلیز وی ایف ایکس مذکورہ جائیداد کے مالک نہیں بلکہ کرایہ دار ہیں۔
Red Chillies Vfx is a tenant and not the owner of the property mentioned. It is not an operational canteen: Red Chillies in a statement
— ANI (@ANI) October 6, 2017
مذکورہ عمارت میں کچھ حصہ خالی ہے جہاں پر ملازمین کو بیٹھ کر لنچ اپنے گھر سے لائے ہوئے دوپہر کا کھانا کھانے کی گنجائش بنائی جارہی ہے۔
The building has an open area outside with seating which employees use for eating food that they get from home: Red Chillies in a statement
— ANI (@ANI) October 6, 2017
یہاں پر کوئی کینٹین نہیں بنائی جارہی تھی۔ جس حصہ کو بی ایم نے منہدم کیاہے وہ دراصل سولار پینل سے توانائی پیدا کرنے کے لئے تعمیرکیاگیا تھاجس سے وی ایف ایکس کو غیر آلودہ توانائی سربراہ کی جاتی ہے۔ ریڈ چیلیز اور وی ایف ایکس اس ضمن میں بی ایم سے متعلقہ عہدیداروں سے بات کریں گے‘‘۔
Part which BMC demolished are energy saving solar panels that provide clean energy to entire Vfx building:Red Chillies on demolition #Mumbai
— ANI (@ANI) October 6, 2017
اس سے قبل سال2015میں بی ایم سی عہدیداروں نے بالی ووڈ سوپر اسٹار بادشاہ خان کے بنگلہ ’منت‘کے باہر لگائے گئے اسٹیل ریمپ کو یہ کہتے ہوئے مہندم کردیا تھا کہ مذکورہ تعمیر بھی غیر قانونی ہے۔
Red Chillies Vfx is taking this up with the concerned authorities at the BMC:Red Chillies Entertainment Pvt Ltd in a statement on demolition
— ANI (@ANI) October 6, 2017