کوٹا ( راجستھان)َ:بالی ووڈ اداکارپر مبینہ طور سے فسادات برپا کرنے اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
ان کی فلم رائیس کی تشہیر کے سلسلے میں کوٹا ریلوے اسٹیشن پر فسادہواتھا او رریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچایاگیاتھا۔
کوٹا ریلوے اسٹیشن پر ایک تاجر وکرم سنگھ نے الزام عائد کیاہے کہ 23جنوری کو جب شاہ رخ فلم ’’ رائیس‘‘ کی تشہیر کے لئے کوٹا ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کے حامیوں نے ہنگامہ مچایا او رریلوے کی جائیدادکو نقصان پہنچایا۔
جی آر پی پولیس اسٹیشن کے ایس بیچ او نے کہاکہ وکرم سنگھ نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان اپنے ڈبے کے دروازے میں کھڑے ہوئے تھے۔انہوں نے عوام کی طرف کچھ پھینکااور ہجوم اسے حاصل کرنے کے لئے ٹوٹ پڑا تھا
۔بھگدڑ کے دوران ایک ریلوے ٹرالی لڑھک گئی اور اس پر موجود اشیاء کو نقصان پہنچا اور وکرم سنگھ بھی زخمی ہوگیا جو اس ٹھیلے کے ساتھ تھا۔معاملہ کی تحقیق کا آغاز کردیا گیاہے۔