نئی دہلی: سابق پاکستانی کپتان شاہد افرید نے 70یوم جشن آزادی کے موقع پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان میں امن ‘ روداری اور محبت کے فروغ کی بات کی۔افریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہندوستان کو یوم آزادی کی مبارکباد!
پڑوسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ائے گی‘ چلو کام کرتے ہیں امن‘ روداری اور محبت کے لئے کام کریں۔
Happy Independence Day India! No way to change neighbours, let's work towards peace, tolerance and love. Let humanity prevail.# HopeNotOut
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 14, 2017
چلوانسانیت کو زندہ کریں۔ہر سال دونوں ایشیاء ممالک چوبیس گھنٹوں کے فرق سے جشن آزادی مناتے ہیں۔جبکہ پاکستان نے پیرکے روز جشن آزادی منائی اور ہمارے یہاں پر آج 70واں جشن آزادی منایاگیا ۔اپنے رشتوں کے درمیان میں پچھلے 70سالوں کے دوران دونوں ممالک نے بہت سارے نشیب وفراز اور جنگوں کا سامنا کیاہے۔
پچھلے کچھ وقت میں پاکستان کی جانب سے جنگی بندی کی خلاف ورزی اورسرحد پر پاکستان کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کڑواہٹ پیدا ہوئی ہے۔