شاردھا یونیورسٹی میں جھگڑے کے دوران کشمیری طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ۔تین سو پچاس سے زائد ہندوستانی او رافغانی طلبہ پر مقدمہ درج

پیر کے روزافغان طلبہ کے ہاتھوں شاردھا یونیورسٹی میں مبینہ طور پر بدسلوکی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے پیش نظر یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

نوائیڈا۔جمعرات کے روز گریٹر نوائیڈا کی ایک خانگی یونیورسٹی میں ہندوستانی او رافغانی طلبہ کے درمیان پیش ائے تصادم میں ایک کشمیری نوجوان کو نشانہ بناکر بری طرح پیٹا گیا ‘ عہدیداروں نے کہاکہ واقعہ کے پیش نظر 350طلبہ پر تشدد اور اس کے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پیر کے روزافغان طلبہ کے ہاتھوں شاردھا یونیورسٹی میں مبینہ طور پر بدسلوکی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے پیش نظر یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ’’ پیر کے روز افغان طلبہ کے ساتھ پیش ائے جھگڑے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کچھ ہندوستانی طلبہ ہندوستانی طالب علم جس کا تعلق کشمیر سے کی بری طرح پیٹائی کردی۔

وہیں مارپیٹ کرنے والے ہندوستانی طلبہ نے واقعہ پر یونیورسٹی کے طرز عمل کو بھی تنقیدکا نشانہ بنایا‘‘۔

پولیس کے ایک عہدیدار جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مبینہ طور سے بتایا کہ یونیورسٹی سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے اور کہاکہ ’’ یونیورسٹی انتظامیہ نے پیر کے روز پیش ائے واقعہ پر توجہہ مرکوز نہیں کی جس کے نتیجے میں جمعرا ت کا واقعہ پیش آیاہے‘‘۔

جمعرات کی رات میں شکایت درج کرائے جانے تک بھی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیا ہے‘ اسکے علاوہ اتوار تک تمام کلاسس کو منسوخت کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا۔

یونیورسٹی کے پاس پوری پی اے سی جوانوں کی کثیرتعداد بھی متعین کردیاگیاتھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعرات کے روز پولیس کے ساتھ بلائے اجلاس میں بتایا کہ زخمی طالب علم کو اسپتال علاج کے لئے منتقل کردیاگیاہے۔ انتظامیہ نے یونیورسٹی میں احاطہ باہر کے لوگوں بشمول میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔