’’ بگھوان گنیش کی مورتی اور اوم کے نشان پر مشتمل کاندھے کے ٹاٹو سے شناخت‘‘
ممبئی:شادی کے پانچ روز کے اندرایک عورت مردہ پائے گی اور جنگل کے مختلف حصوں سے اس کی نعش کے تکڑے اکٹھا کئے گئے۔
مذکورہ عورت کا سر ایک روز قبل ناسک کے شاہ پور روڈ پر واقعہ جنگل سے پلاسٹک کی تھیلی کے اندر بیڈشٹ میں لپٹا ہوا ملا۔پرینکا گورو نامی لڑکی جس کے عمر 24سال بتائی گئی ہے کہ مئی 5سے لاپتہ تھی۔ وہ اپنے ساس اور سسر کے ساتھ ورلی علاقے میں مقیم تھی۔
اس رہائش سے پچاس کیلومیٹر دور پر واقع ناوی ممبئی کے ایک نالے سے متوفی کی نعش دستیاب ہوئی۔نعش کے کاندھے پر بھگوان گنیش اور اور اوم کے نشان کی موجودگی کے سبب شناخت کی جاسکی۔پولیس نے شوہر اور اس کے والدین کو قتل اور ثبوت مٹانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔
اس کے علاوہ دواور افراد کو بھی مبینہ طور پر نعش کے تکڑوں کو ٹھکانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔متاثرہ لڑکی جو کہ بی کام گریجویٹ تھی کی پانچ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ لاپتہ تھی۔
پولیس قتل کے وجوہات جانے کی کوشش کررہی ہے اور اس پولیس کا دعوی ہے کہ قتل میں استعمال کئے جانے والے ہتھیار‘ گاڑی اور سامان بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔