نیویارک۔جونیر ڈنالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی ونیسا کے درمیان میں شادی کے بارہ سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔مذکورہ ٹرمپ نے ایک مشترکہ بیان جار ی کرتے ہوئے کہاکہ ’’ شادی کے بارہ سال بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے اب دونوں علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا پورا احترام کیاہے۔ ہمارے پانچ خوبصورت بچے ہیں جو ہمارے اولین ترجیحات میں شامل رہیں گے۔
ہم ایسے وقت آپ کی رازداری کے طلب گار ہیں‘‘۔ نیویارک پوسٹ میں شائع خبر کے مطابق ونیسا نے جمعرات کے روز غیرمنسلک طلاق نامہ داخل کیاتھا ‘ جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے پانچ بچوں اور ان کی جائیداد کے متعلق کوئی قانونی لڑائی کی توقع نہیں رکھتی ہے۔خبر شائع ہوئی کہ ونیساٹرمپ نے ڈونالڈ ٹرمپ جونیر سے طلاق کے لئے درخواست دائر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق صدر کے سب سے 40سالہ بیٹے اور ان کی تیرہ سالہ بیوی علیحدگی کی زندگی گذارناچاہا رہے ہیں۔
جنوری 2017میں والد کے افس سنبھالنے کے بعد جونیر ٹرمپ او ران کے بھائی ایرک نے ٹرمپ کی تنظیم کے روز بہ روز کے کام دیکھ رہے تھے ۔ جونیر ٹرمپ اب بھی سیاست میں سرگرم ہے۔جونیر ٹرمپ نے اپنے والد کے کہنے پر اسی ہفتہ ریک ساکون کے لئے پنسلوانیہ اٹھارویں کانگریس کے لئے ڈیموکرٹیک کونور لامپ کے حوالے سے انتخابی مہم چلائی تھی۔
اسپیشل پروسکیوٹر ربراٹ میولر کی جانب سے جونیر ٹرمپ کے سیاست میں داخلے پر اس وقت انگلیاں اٹھیں تک جب ان کا نام اپنے کے صدراتی امیدوار کی مہم میں روس سے مدد حاصل کرنے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔ نومبر2005میں جونیر ٹرمپ او رونیسا کی شادی ہوئی تھی