نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی ائی) نے اپنے تازہ اقدام جو جمعرات کے روز لیاگیا ہے میں جے این یو سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اکٹوبر14سال2016کو اے بی وی پی کارکنوں سے مبینہ جھگڑے کے بعد سے ایم ایس سی طالب علم نجیب احمد لاپتہ ہے۔دہلی پولیس کے بعد سی بی ائی کو اس ضمن میں تحقیقات کے لئے 16مئی کو مقرر کیاگیاتھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی عہدیدار جو کم سے کم ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہو اس کو ذمہ داری دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔نجیب احمد کی ماں نے عدالت میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے نجیب کی تلاش کی ذمہ داری سی بی ائی کودینے کی گذارش کی تھی۔نجیب کی گمشدگی میں مذکورہ طلبہ نجیب کی گمشدگی کے متعلق ان تمام دعوؤں کو مسترد کررہی ہے۔
قبل ازیں دہلی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کررہی تھی اور ٹیم کی نگرانی ایڈیشنل ڈی سی پی دوم( ساوتھ) منیش چندرا کررہے تھے۔ تاہم دہلی پولیس کی ناکامی کے بعد دہلی پولیس کے کرائم برانچ کو یہ ذمہ اری سونپی گئی۔
نجیب کی گمشدگی میں نو طلبہ کا نام شک کے دائرے میں ہے۔ دہلی ہائی کور نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ پولی گرافی ٹسٹ کا بھی سہارا لے۔