نئی دہلی۔ ممتاز سماجی جہدکاراو رانسانی حقوق کی قومی سطح پر جدوجہد کرنے والی شبنم ہاشمی نے کہاکہ وہ پچھلے 35سالوں سے سماجی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی بھلائی کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں‘مگر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سالوں کی ا ن محنت او رمشقت کو طاق پر رکھ کر صرف مسلم چہرے کے طور پر انہیں زندگی گذارنے کے لئے دباؤ جارہا ہے وہ بھی صرف اس لئے کہ شبنم ہاشمی کو جسٹس لویا کی موت کے متعلق پریس کانفرنس کرنے سے روکا جاسکے۔
شبنم ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب اس ملک میں جج کی زندگی محفوظ نہیں ہے اور ناگہانی حالات میں جج کی موت پر تبصرہ کرنے پر ’’ ہندو ووٹو ں کے پولرائزشن ‘‘ کا خطرہ بتاکر روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
شبنم ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ ہے جج برج گوپال ہرکشن لویاکی ناگہانی حالات میں موت کے واقعہ پر جامعہ تحقیقات کرائی جائے۔