جمعرات , دسمبر 12 2024

سی بی آئی چیف کو آج منتخب کیا جائے گا ۔

سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ہائی پاور سیلیکشن کمیٹی کی میٹنگ آج 24 جنوری کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں جانچ ایجنسی کے  نئے ڈائریکٹر کیلئے ممکنہ ناموں پر بحث و مباحثہ ہوگا۔ میٹنگ میں سی جے آئی رنجن گگوئی یا  کانگریس کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے شامل ہوں گے۔

جانچ ایجنسی سی بی آئی گزشتہ تقریبا 4 مہینے سے بغیر کسی باقاعدہ ڈائریکٹر کے کام کر رہی ہے۔ عام طور پر یہ کہ ہوتا ہے کہ سی بی ڈائریکٹر کے ہٹائے جانے کے 1 مہینے پہلے ہی نئے سی بی آئی کا منتخب کر لیا جاتا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب سی بی آئی کا ڈائریکٹر ہٹائے جانے کے بعد نئے ڈائریکٹر کی تقرری کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ میٹنگ سے پہلے 1982 بیچ سے لیکر 1984 بیچ کے کئی آئی پی ایس افسران کے ناموں پر اٹکلیں لگائی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ چرچا میں 1984 بیچ کے آسام۔میگھالیہ کاڈر کے آئی پی ایس آفیسر اور این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل وائسی مودی کا نام ہے۔

TOPPOPULARRECENT