سی ای او کے مخالف ہندوستان تبصرے کے بعداسناپ چاٹ کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز

نئی دہلی: اسناپ چاٹ چیف ایکزیکٹیو افیسر( سی ای او) ایوان اسپیگیل نے کہاتھا’’ اسناپ چاٹ کا ایپ امیر لوگوں کے لئے ہے اور اس کی غریب ممالک جیسے انڈیا اور اسپین میں وسعت نہیں دی جائے گی‘‘۔

اس بات کا انکشاف سابق ملازم انتھونی پامپلیانونے ایک میٹنگ کے دوران کیایہ کہتے ہوئے کہاکہ ’’ اسپیگیل نے کہاتھا کہ یہ ایپ امیرلوگوں کے لئے ہے۔ میں اس کو انڈیا اور اسپین جیسے غریب ممالک میں وسعت دینا نہیں چاہتا‘‘

۔ہندوستانیوں نے اس تبصرے کو ہلکے میں نہیں لیا اور سی ای او کے بیان کی سوشیل میڈیا پر سخت مذمت کی۔ اس کی وجہہ سے ایپ کی ریٹنگ میں گرواٹ ائی اور اسی طرح سی ای او اور ایپ پر تنقید میں اضافہ ہوا ۔ایک صارف نے ایپ اسٹور پر سی ای او کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ پہلے تو میں اس ایپ کے اسٹار کی ریٹنگ نہیں دینا چاہتا‘۔ یہا ں تک کہ ( سی ای او اسناپ چاٹ) کتنا بیوقوف ہے جو اس طرح کی بات کرتا ہے۔

میں دعوی کے ساتھ کہتا ہوں کہ 3/4اس کمپنی کو چلانے والے ہندوستانی ملازمین ہیں۔ اگر وہ غریب ممالک تک اس کو وسعت نہیں دینا چاہتے تو پھر اس ایپ کو مفت میں کیوں فراہم کیاجارہا ہے؟کیوں پر کچھ چارجس نہیں رکھے گئے؟۔ ایک نے لکھا کہ ’’ غریب انڈیا او راسپین اسناپ چاٹ سے اچھا جو ہے وہ چاہتا ہے‘‘ گڈ بائے میرے اسناپ چاٹ اکاونٹ۔ تمہارے ایپ ایک تاریخ بن گیا ہے‘‘۔

رات بھر اسناپ چاٹ کے بائیکاٹ پر مشتمل ہیش ٹیاگ ٹرول کرتے رہے ۔ایک صارف نے لکھا کہ ’’ میں نے دیکھا ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دیگر ٹوئٹر کررہے ہیں۔شکریہ اسناپ چاٹ ہمیں متحد کرنے کے لئے ‘‘۔

اس بات کی اطلاع عام ہونے کے ساتھ ہے کئی لوگوں نے اسناپ چاٹ سے اپنا منھ پھیر لیاجس کے نتیجے میں اسناپ چاٹ کی ایپ ریٹنگ میں بری طرح گرواٹ ائی اور ایپ اسٹور کی ایپ انفو نے ’ کسٹمر ریٹنگ‘ کا مشاہدہ کرنے سے اس کا اچھی طرح انداز ہ ہوگا۔

https://twitter.com/SarcasticSheeya/status/853459642181197824