سی آر پی ایف جوانوں کے قافلے میں دھماکو اشیاء سے بھری گاڑی کو دھماکے سے آڑانے کے واقعہ میں چالیس جوان ہلاک 

جمعرات کے روز جموں او رکشمیر میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے چالیس جوان شہید ہوئے جبکہ بیس سے زائد زخمے ہوئے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کا مقصد سی آر پی ایس جوانوں کو لے جارہی دوگاڑیوں کو نشانہ بناناتھا

سری نگر۔ نیوز ایجنسی اے این ائی کی خبر کے مطابق جمعرات کے روز جموں او رکشمیر میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے چالیس جوان شہید ہوئے جبکہ بیس سے زائد زخمے ہوئے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کا مقصد سی آر پی ایس جوانوں کو لے جارہی دوگاڑیوں کو نشانہ بناناتھا۔

جموں کشمیر گورنر کے مشیر کے وجئے کمار نے اے این ائی کو بتایا کہ ’’ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے‘‘۔

علاقے سے گذر رہے جوانوں کی بس کو نشانہ بناکر یہ دھماکہ کیاگیا ۔ اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی ائی کی خبر ہے کہ جیش محمد کے ایک دہشت گرد نے موقع سے گذ رہے قافلے میں دھماکو اشیاء سے لیز گاڑی گھسا دی اور اس کو دھماکے سے آڑادیاجس کے نتیجے میں یہ دھماکہ پیش آیا۔

دھماکہ کی زد میں آنے والی بس میں جوان سی آر پی ایف کی 76ویں بٹالین کے تھے۔سی آر پی ایف ( اپریشنس) انسپکٹر جنرل ذوالفقار حسین نے کہاکہ ’’ قافلے میں ستر گاڑیاں تھیں جس میں سے ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ۔

قافلے جموں سے سری نگر کی طرف بڑھ رہاتھا‘‘ انہوں نے مزیدکہاکہ جموں کشمیر پولیس اس دہشت گرد حملے کی جانچ کررہی ہے۔نیوز ایجنسی اے این ائی کی خبر کے مطابق ‘‘ قافلے میں 2500جوان تھے‘‘۔

ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے بشمول دیگر عہدیداروں سے اس پلواماں کے حالات پر بات کی ۔ سنگھ جنھوں نے گورنر ستیہ پال ملک اور سی آر پی ایف بھاٹناگر سے پلواماں حملے کے متعلق بات کی ‘ ممکن ہے کہ جمعہ کے روز وہ سری نگر کا دورہ کریں گے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کو ’’ بزدلانہ حملہ‘‘ قراردیا ۔ انہو ں نے اپنے ٹوئٹ میں’’ متوفی جوانوں کے اراکین خاندان کے غم میں شریک ہونے اور زخمی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کابھروسہ دلایا‘‘۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ ارون جیٹلی‘ ممتا بنرجی ‘ محبوبہ مفتی ‘ عمر عبداللہ نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا