بنگلور :کرناٹک میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے پر عزم راہل گاندھی نے بھی آئندہ سال لوک سبھا الیکشن میں قومی سطح پر بھی بی جے پی کو تاریخی شکست دینے کے لئے اپوزیشن کے اتحاد کا نعرہ دیا ہے۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحدہوجائے تو بی جے پی کو زبردست شکست دی جاسکتی ہے۔
راہل گاندھی ان دنوں کرناٹک میں اپنی پارٹی کی کامیاب بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ملک میں دلتوں میں موجود برہمی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ اگلا الیکشن بی جے پی پارٹی جیت پائی گی۔
اس لئے ہم ۲۰۱۹ء میں ہم معمول کی طرف لوٹیں گے۔میں اس کو ابھی سے محسوس کر رہا ہوں۔یوپی اور بہار میں سماج وادی پارٹی ،بی ایس پی او رآر جے ڈی کی متحد ہونے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ بی جے پی لوک سبھا کی سیٹیں کہا ں سے جیتنے والی ہے؟انہوں نے کہا کہ راجستھان ، چھبیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ،گجرات ، ہریانہ اور پنجاب میں تو بی جے پی سے ہم نمٹ لیں گے۔آپ ایسی شکست کا نظارہ کرنے والے ہیں جو آپ نے کئی برسوں سے نہیں دیکھی ہے۔