ائی ائی سی سی اسلامی تہذیب وثقافت کا باوقار ادارہ ‘ سیاست یا کسی سیاسی پارٹی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ احمد رضا
نئی دہلی۔ گذشتہ 14ڈسمبر کی شام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی انتخابی رابطہ مہم کے تحت سراج الدین قریشی او ران کے پینل کے اعزاز میں سینٹر کے ہر دلعزیز ممبرٹی آر خان ‘ عارف حسین انجینئر‘ محمد جاوید ودیگر اراکین نے آزاد اپارٹمنٹ واقع ائی پی اسٹیم میں ایک نشست کااہتمام کیا۔ نشست کا آغاز مقامی امام مسجد کی تلاو ت کلام پاک سے ہوا ۔
نشست کی صدرات اسلامک سینٹر کے ہر دلعزیز صدر سراج الدین قریشی اور نظامت جاوید نے انجام دیا۔ اس انتخابی نشست میں عہدہ صدر ات کے امیدوار سراج الدین قریشی کے علاوہ پینل کے نائب صدر کے امیدوار ایس ایم خان ‘ ابرار احمد‘ احمد رضا معروف صنعت کار سماجی قائد محمد شمیم ‘ نثار احمد خان ‘ شرافت اللہ ‘ نوجوان قائد ابوزر حسین خان‘ جمشید زیدی ‘ سکندر حیات انجینئر ‘ ماہر قانون سپریم کورٹ ایڈوکیٹ بہار الدین برقی ‘ معروف خواتین جہدکار بیگم شاہانہ خان کے علاوہ سینٹر کے مسلم ممبران کی بڑی تعداد کے علاوہ غیرمسلم ممبران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے ابرار احمدنے کہاکہ انڈیااسلامک کلچرل سینٹر اسلامی تہذیب وثقافت اورمذہبی ہم آہنگی کا ایک باوقار ادارہ مرکز ہے لہذا عارف محمد خان اسے کلب کہہ کر اس کے وقار کو مجروح نہ کریں تو بہتر ہے۔
احمد رضانے کہاکہ سراج قریشی نہ کسی سیاسی پارٹی کے رکن ہیں اور نہ آلہ کار ان کا کسی سیایس پارٹی سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ ہم نے مخالفوں کی بدزبانی کا جواب نے بھی دیا او رنہ دیں گے۔
محمد شمیم نے کہاکہ ہمارا مقصد نیک ہے او رنیک ہی رہے گا۔نثار احمد نے کہاکہ یہ قوم اورملت کا عظیم سرمایہ ہے اور ہم اسے علم وہنر کی آماجگاہ بنایں گے۔ بدرالدین خان نے کہاکہ الیکشن لڑنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے لیکن اس حق کااستعمال تعمیر کے لئے ہونا چاہئے تخریب کے لئے نہیں۔
عالمی صوفی مشن کے صدر شاہ اشتیاق ایوبی نے کہاکہ موجودہ پرآشوب دور میں سرکاری یا غیرسرکاری کسی بھی طرح کا مرکز وادارہ ہو وہ بدعنوانی سے پاک نہیں ہے لیکن انڈیااسلامک سنٹر بدعنوانی سے پاک ہے او ریہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔
آخر میں انڈیااسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگ تھنک ٹینک او رتبدیلی کے کھوکھلا او رگمراہ کن نعرہ دے قابض ہونا چاہتے ہیں۔ ہم اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
ہم پر یہ بھی الزام ہے کہ ہمارا تعلق موجودہ حکمراں سیاسی پارٹی سے ہے ‘ یہ سراسر غلط او ربے بنیاد ہے۔اسلامک سنٹر کی جدید توسیع کی منظوری حاصل ہوچکی ہے جو کوئی منظوری کے دستاویزات دیکھنا چاہتا ہے دیکھ سکتا ہے ۔
الیکشن کے بعد جلد توسیع کا عمل شروع ہوجائے گا۔ بہار الدین برقی ایڈوکیٹ نے کہاکہ جومذہب وشریعت کے وفادار نہیں ہوسکے و ہ وسنٹر کے کے وفادار نہیں ہوسکتے۔
آخر میں سراج قریشی نے سبھی شریک ووٹر او رممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یماری او رہمارے پینل کی پندرہ سالہ خدمات ایک لمبی فہرست پیش نظر ہے او رجھوٹے الزامات کے سواکوئی بھی کارنامہ ایسا نہیں ہے جسے پیش کرکے وہ آپ کے گرانقدر ووٹ کے حقدر بن سکیں۔ اب فیصلہ آپ کوکرنا ہے۔