سیف علی خان تیمور کا نام تبدیل کرنے کے لئے تیار

نئی دہلی:بالی ووڈ ادکارہ سیف علی خان نے دہلی ٹائمز کو دئے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ تیمور علی خان کا نام تبدیل کرنے چاہتے ہیں۔

ڈسمبر 20کو سیف علی خان اور کرینہ کپور خا ن کے گھر ایک لڑکا پیدا ہوا ہے جس کے نام کو لیکر ناشستہ تبصرے کئے گئے۔

ان تبصروں پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے کہاکہ انہیں اپنے نومولود بچے کے نام سے بہت محبت ہے’ جبکہ سیف علی خان چاہتے ہیں کہ تیمور علی خان کا نام تبد یل کیاجائے ۔

انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق سیف علی خان نے کہاکہ’’میں سونچ رہا ہوں کہ اس کا نام تبدیل کردو۔ اندرون ایک دو ہفتے میں اور کرینہ اس کے خلاف ہے۔

اس نے کہاکہ ’ لوگ تمہارے فیصلے کااحترام کرتے ہیں ’ اورتم یہ نہیں کرسکتے‘جس پر میں نے کہاکہ لوگوں کے لئے نہیں ‘ میں نہیں چاہتا کہ یہ غیر مقبول رہے ۔

اور میں اب بھی سونچ رہا ہوں کہ ایک دوہفتوں کے اندر اس کا نام تبدیل کردوں‘‘۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان کے نام کا حوالہ بھی دیا اور کہاکہ ان کے نام کا بھی تیمور سے تاریخی رابط ہے مگر وہ لوگوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیف علی خان نے کہاکہ اگر انہیں محسوس ہوکہ وہ تیمور کو اسکول میں کسی قسم کی تکلیف ہے تو وہ اس کا نام فوری تبدیل کردیں گے۔