سیریا میں امریکہ کے تاز فضائی حملے

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مغربی کی جانب سے جان بوجھ پر سیریائی عوام کو زہریلی گیس میں جھونکنے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بشر الاسد کی فوج کے خلاف فضائی حملوں کا حکم دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق یہ سال میں دوسری مرتبہ ہے جب جمعہ کے روز ٹرمپ نے اسد کے خلاف طاقت کا استعمال کیاہے‘ امریکی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ ہے کہ وہ مغربی کی خواہش کے مطابق اپنی جستجو کو جار ی رکھیں گے مگر کمیکل حملے نہیں کئے جائیں گے۔

جمعہ کی شام کو ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران فضائی حملوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ’’آج رات کو ہماری کاروائی کا مقصد مضبوط طریقے سے روکنا ہے‘‘جو کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی پروڈکشن کے خلاف ہے اور اس کو نیشنل سکیورٹی کے لئے خطرہ بھی قراردیا۔ٹرمپ نے مزید کہاکہ یہ کاروائی ’’ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال بند ہونے تک جاری رہے گی‘‘۔

ٹرمپ نے اسد کے حمایتی روس اور ایران دونوں سے کہاکہ’’ کس قسم کا ملک بنانا چاہا رہے ہیں بڑے پیمانے پر قتل کے ذریعہ او رمشورہ دیا کہ اگر یہ ممالک اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے تو امریکہ دونوں ’’ایک ساتھ‘‘سبق سیکھائے گا۔